سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سرکاری اداروں سے وابستہ تمام ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر فوری پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےآفس میمورنڈم جاری کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے روکنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازم بغیر اجازت میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکتا۔

تمام سرکاری ملازمین کوگورنمنٹ سرونٹس رولز 1964کی پاسداری کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے سے رکنے کا حکم دیا گیا ہے۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کے بیان یا رائے زنی سے حکومتی بدنامی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گورنمنٹ سرونٹس رولز 1964 سرکاری ملازم کو کسی بھی بیان بازی یا رائے کے اظہار سے روکتا ہے۔