وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کے تحت 30 ہزار نئی اسکالرشپس دینے کا فیصلہ

12:34 PM, 28 Aug, 2025

لاہور :  پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ ہونہار انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام 2025 کے تحت 30 ہزار نئی اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، جس سے کم اور متوسط آمدنی والے گھرانوں کے ہزاروں نوجوان مستفید ہوں گے۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو طب، سائنس، آرٹس اور دیگر شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسکالرشپ کے لیے امیدواروں کے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔ ساتھ ہی درخواست دہندگان کا پنجاب کا ڈومیسائل ہونا چاہیے اور ان کے خاندان کی ماہانہ آمدنی ساڑھے 3 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

دلچسپی رکھنے والے طلبہ اسکالرشپ کی درخواستیں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آن لائن پورٹل (PHEC) پر جمع کرا سکتے ہیں۔ کاغذی درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

یہ اسکالرشپ پروگرام نوجوانوں کے تعلیمی خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

مزیدخبریں