صدر آصف زرداری کا سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی، مسلح افواج کو خراج تحسین

10:56 AM, 28 Aug, 2025

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو پہنچنے والے بڑے نقصان پر بھی شدید ہمدردی کا اظہار کیا ، اور  انہوں نے مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے سندھ حکومت سے کہا ہے کہ ممکنہ بڑے سیلابی ریلے کے لیے فوری تیاری کرے تاکہ نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے پاکستانی قوم پر اعتماد ظاہر کیا کہ وہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کرے گی، اور 2010 اور 2022 کے سیلابوں کی طرح اس بار بھی قوم سرخرو ہوگی۔

مزیدخبریں