اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے۔ اجلاس میں وہ چینی صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر کئی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت بھی متوقع ہے، جو اہم سفارتی ملاقاتوں کا حصہ ہوگی۔