بجلی کی فراہمی میں خلل برداشت نہیں، فوری بحالی کی جائےگی: اویس لغاری

07:28 PM, 28 Aug, 2025

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اویس لغاری نے ہدایت کی ہے کہ پانی کم ہونے کے بعد بجلی کی بحالی میں کسی بھی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی اور فوری طور پر بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کا ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے بجلی کے نظام کی بحالی نہایت اہم قدم ہے۔ ساتھ ہی بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومت کے اہم ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیر توانائی نے بجلی صارفین سے درخواست کی ہے کہ کسی بھی شکایت یا مسئلے کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ شکایتی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ بروقت مسائل حل کیے جا سکیں۔

انہوں نے بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام فیلڈ عملے کو فعال رکھا جائے اور متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میں خلل نہ آئے۔

 
 

مزیدخبریں