آزاد کشمیر کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا

09:43 AM, 28 Aug, 2026

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا، جس کے لیے مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے بیرسٹر افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

ن لیگ کے نامزد امیدوار بیرسٹر افتخار علی گیلانی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لیے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جہاں ارکان نئے قائد ایوان کا انتخاب کریں گے۔

مزیدخبریں