اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

03:32 PM, 28 Aug, 2026

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور آر فور اجلاس سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار نے نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں