ایڈز صرف جنسی تعلقات کی وجہ سے ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ تمام چیزیں استعمال کرنے سے بھی پرہیز کریں

05:48 PM, 28 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ایڈز کے پھیلاو کی ایسی وجہ سامنے آگئی جس کے بارے میں نہ پہلے کسی ڈاکٹر نے بتایا تھا نہ ہی کسی اور سے سنا تھا۔

حال ہی میں ایک خاتون کو اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اسے بتایا گیا کہ وہ ایچ آئی ویمیں مبتلا ہے۔ برازیل کی یہ خاتون اپنے خون کا عطیہ کرنے کے لئے ہسپتال گئی اور سکریننگ کے بعد اسے بتایا گیا کہ وہ ایڈز کاشکار ہے۔

یہ بات اس کے لئے ایک بم سے کم نہ تھی اور وہ یہ سن کر سکتے میں آگئی۔اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے کبھی بھی کسی کے ساتھ جنسی تعلقات استوار نہیں کئے اور نہ ہی کبھی کوئی منشیات لیں۔اس نے بتایاکہ ایک بار اس نے اپنے ناخن تراشنے کے لئے اسی نیل کٹر کا استعمال کیا تھا جو اس کی ایڈز زدہ کزن کررہی تھی۔

یہ بات تمام دنیا کے ڈاکٹر بتاتے ہیں کہ ایڈز ہوا یا سانس کے ذریعے نہیں پھیلتااور اس میں جسمانی تعلق ضروری ہے تاہم اپنی نوعیت کا پہلا کیس دیکھنے کے بعد ماہرین صحت لوگوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ہر اس چیز سے احتیاط کریں جسے کوئی دوسرااستعمال کرچکا ہو۔

ایسے آلا ت میں موچنے، نیل کٹر اور کنگھی شامل ہیں اور ان کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ حد تک احتیاط کریں۔

مزیدخبریں