شمالی افغانستان میں طالبان نے ظلم کی انتہا کر دی، خاتون کو بھی نہ بخشا ۔۔۔۔

07:33 PM, 28 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

کابل: افغانستان میں مختلف کارروائیوں میں 20 شدت پسند اور 6 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، دوسری طرف شمالی افغانستان میں طالبان نے خاتون کا سر قلم کر دیا۔

 زابل کے اضلاع دائی چوپان اور میزان میں فضائی کارروائیوں میں 4 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بدخشاں میں مختلف کارروائیوں میں مقامی پولیس کے 3 اہلکار ہلاک جبکہ ایک طالبان کمانڈر مارا گیا.

صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ کے دوران کمانڈر سمیت 6 طالبان ہلاک ہوگئے، صوبہ فرح میں ایک جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔

مشرقی صوبہ ننگرہار میں حکام نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 9 ارکان ہلاک ہوگئے، شمالی صوبہ سرائے پل میں طالبان نے ایک خاتون کا سر قلم کر دیا۔

مزیدخبریں