بہاولپور کے سرکاری ماڈل بازار میں آتشزدگی

09:27 AM, 28 Dec, 2018

بہاولپور کے سرکاری ماڈل بازار میں آتشزدگی  نے تباہی مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل بازار میں آگ لگنے کے باعث متعدد دکانوں میں موجود سامان جل کر راکھ ہوگیا،فائربریگیڈ کی متعدد گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں تاہم ابتدائی طور پر آگ بھڑکنے کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دی جارہی ہے ۔ واضح رہے بہاولپور ماڈل بازار میں درجنوں دکانیں ہیں جن میں سے متعدد آگ کی نظر ہو گئیں ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا مزید کہناتھا کہ آگ لگنے سے کو ئی بھی زخمی نہیں ہوا تاہم کئی دکانیں جل گئیں جس سے مالی نقصان ہوا ہے ۔ مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہاہے ۔

مزیدخبریں