مراد علی شاہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے، سندھ ایوان کسی نئے آدمی کو چنے ، شیخ رشید

مراد علی شاہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے، سندھ ایوان کسی نئے آدمی کو چنے ، شیخ رشید
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

لاہور : پاکستان کے سارے جرائم پیشہ افراد آصف زرداری کے ساتھ ہیں، مارچ سے پہلے سب گندے انڈے اکھٹے ہو جائیں گے اور جھاڑو پھرے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے شیخ رشید نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مارچ سے پہلے سب گندے انڈے اکٹھے ہو جائیں گے اور پھر جھاڑو پھرے گا ۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کو مستعفیٰ ہو جانا چاہیےاور  سندھ ایوان کسی نئے آدمی کو وزیراعلیٰ کیلئے منتخب کرے ۔


پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ کو سیاست کا نجومی بھی کہا جاتا ہے تو یہ بتائیے کہ آصف علی زرداری 31 دسمبر کو گرفتار ہو جائیں گے یا پھر 31 جنوری تک گرفتار ہوں گے؟شیخ رشید نے اس سوال کا برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں چھوٹی موٹی خبریں نہیں دیتا، میں پکا راگ لگانے والا شخص ہوں۔ 30 مارچ تک جھاڑو پھرجائے گا۔