نیب نے مریم نواز کے بعد  اسما ءنواز  کو  بھی چوہدری شوگر مل کیس میں شامل تفتیش کر لیا

نیب نے مریم نواز کے بعد  اسما ءنواز  کو  بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا

لاہور: نیب نے مریم نواز کے بعد  اسما ءنواز  کو  بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا .

تفصیلات کے مطابق نیب نے مریم نواز کے بعد  اسما ءنواز  کو  بھی چوہدری شوگر مل کیس شامل تفتیش کر لیا ،نیب   ذرائع  کے مطابق 

اسما نواز کو  چوہدری شوگر مل سے اس وقت  منافع ملتا رہا ۔

نیب ذرائع کا کہناتھا کہ جب مل کروڑوں روپے نقصان میں جا رہی   تھی ، اسما نواز  کے  اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا ۔جب کہ ان    کے کوئی بھی ذرائع آمدن  نہیں تھے ۔ اسما نواز 2000،01 میں چوہدری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار کا پرافٹ ملا۔

نیب دستا ویزات کے مطابق چوہدری شوگر مل اس سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائد کے نقصان میں جا رہی تھی،اسما نواز کیجانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن میں بھی مشکوک ہیں۔

 اسما نواز نے اثاثوں میں غیر یقینی طور پر مسلسل اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا سورس، آف انکم کچھ نہیں تھا۔  اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزار تھے،1993 میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ چکی تھی۔