گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم نے اجلاس بلا لیا

06:22 PM, 28 Dec, 2020

اسلام آباد ،وزیراعظم عمران خان نے گیس کی لوڈشیڈنگ کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے اجلاس طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات پر نوٹس لے لیا ۔ وزیراعظم نے  گیس کے شارٹ فال پر بریفنگ کے لئے  اجلاس طلب کرلیا ۔ 

وزیراعظم کی ہدایت پر بلائے گئے اجلاس میں  وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور سیکرٹریز شریک ہوں گے جو وزیراعظم کو گیس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔

اجلاس میں وزیراعظم کو گیس کی قلت پر قابو پانے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا ۔ توانائی کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی ۔ 

یاد رہے کہ ملک میں جیسے ہی سردی کی لہر نے شدت اختیار کی ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کےبحران میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ 

مزیدخبریں