سستی بجلی وافر مہیا نہیں، عوام کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس دستیاب ہو گی: خرم دستگیر خان

سستی بجلی وافر مہیا نہیں، عوام کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس دستیاب ہو گی: خرم دستگیر خان

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کے حالات معاشی طور پر کمزور ہیں اور سستی بجلی وافر مہیا نہیں ہے جبکہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے گیس لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے تاہم عوام کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس دستیاب ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیو نیوز کے پروگرام ’سیدھی بات‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 2گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، بجلی بنانے کے مہنگے ذرائع ہیں انہیں ہم کم سے کم چلانا چاہتے ہیں اور ان ذرائع کے کم استعمال کی وجہ سے 2گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ کی وجہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے تاہم عوام کو کھانا پکانے کے اوقات میں گیس دستیاب ہو گی، ملک کے حالات معاشی طور پر کمزور ہیں اور سستی بجلی وافر مہیا نہیں تاہم متبادل ذرائع پر بھی کام کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ان مسائل کو حل کیا جا سکے۔ 
خرم دستگیر خان نے کہا کہ عمران خان نے اصل بیڑا غرق خارجہ پالیسی سے کیا اور خارجی تعلقات میں بہت زیادہ بگاڑ پیدا کیا ہے، پاکستان ہرگز ڈیفالٹ نہیں کر رہا جبکہ ڈیفالٹ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ملک میں ڈالر نہیں ہے، کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسیٹ کنڑول میں ہے، مہنگائی کے اور بھی بہت سے عوامل ہیں، یوکرین کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی ہے۔ 
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کی گئی، مسلم لیگ ن کے68فیصد ووٹ ہمارے ہیں جبکہ اکتوبر کے الیکشن میں عوام ہمارے ساتھ ہو گی اور الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، امید ہے کہ 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہو گی، ہمیشہ مشکلات کے بھاری پتھر مسلم لیگ (ن) نے ہی اٹھائے ہیں، معیشت کی اور سیلاب زدگان کی بحالی میں آہستہ آہستہ ترقی کرتی ہے، فاشسٹ اور جھوٹ پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا، ہمارے پاس باہر کچھ نہیں ہے۔ 

مصنف کے بارے میں