میانمار میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز

09:35 AM, 28 Dec, 2025

یانگون: میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات اتوار سے شروع ہو رہے ہیں، جو 3 مراحل میں منعقد ہوں گے۔ یہ انتخابات 202 ٹاؤنز میں کیے جائیں گے، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات نہ آزاد ہیں اور نہ منصفانہ، اور فوجی حکومت اپنی حکمرانی کو جمہوری روپ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

فوج نے انتخابات کو جمہوریت کی واپسی قرار دیا ہے، جبکہ حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اصل اقتدار بدستور فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کے پاس رہے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان انتخابات کے بعد ملک میں موجود تنازعہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

فوجی کنٹرول والے علاقوں میں انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے، تاہم خانہ جنگی اور سکیورٹی مسائل کے باعث کئی علاقوں میں ووٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔ میانمار کا تقریباً ایک تہائی حصہ باغی گروہ کے قبضے میں ہے۔

مزیدخبریں