سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، مالم جبہ میں سیاحوں کا رش

10:53 AM, 28 Dec, 2025

سوات :  سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے مالم جبہ کا رخ کر لیا۔ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں طویل خشک سالی کے بعد برف باری نے پہاڑوں کو سفید چادر سے ڈھانپ دیا، جس کے بعد سیاحوں کا رش مالم جبہ پر بڑھ گیا۔

برف سے ڈھکے پہاڑوں، حسین قدرتی مناظرات اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھانے کے لیے سیاحوں نے چیئر لفٹ میں بیٹھ کر خوب انجوائے کیا۔ سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرت کا حسین تحفہ ہیں، اور یہاں آ کر انہیں بہت اچھا محسوس ہوا۔

مزیدخبریں