اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہوگی : محسن نقوی

01:34 PM, 28 Dec, 2025

اسلام آباد :  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے یہ اعلان اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے اجلاس کے دوران کیپٹل اسمارٹ سٹی کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ "یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا، اور یہ فیصلہ شہر میں سیکیورٹی اور ٹریفک کے نظم کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔"

وزیر داخلہ نے اس موقع پر اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس منصوبے کے تحت شہر میں جدید ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی سسٹمز کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چودھری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں محسن نقوی نے ڈیجیٹل وال پر اسلام آباد شہر کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کنٹرول روم میں اسپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکیورٹی سرویلنس کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن و امان کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

مزیدخبریں