کرک :کرک میں پولیس نے امن دشمن عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
آر پی او کے مطابق یہ کارروائی تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اور دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی تعریف کی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے بہادر جوانوں نے 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے ان کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
وزیر داخلہ نے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں، جرات اور پروفیشنل ازم کو سراہا اور کہا کہ اس کامیابی پر انہیں فخر ہے۔