قلات: بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

06:39 PM, 28 Dec, 2025

راولپنڈی:بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے چار بھارتی پراکسی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، شدید فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔

مارے گئے دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں پورے شدت سے جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں