پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کے مسائل پر تبادلۂ خیال

07:46 PM, 28 Dec, 2025

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر احمد عبدالعاطی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

بات چیت کے دوران علاقائی اور عالمی امور، خاص طور پر صومالیہ اور یمن کی موجودہ صورتحال پر تفصیل سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزیدخبریں