فوجی عدالتوں سے متعلق اہم اجلاس: 6مارچ کو قومی اسمبلی کااجلاس بلانے کی تجویز ہے ،اسحاق ڈار

11:29 AM, 28 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کےلیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں معاملہ رکھا جائے گا،امید ہے 4مارچ کو پیپلز پارٹی بھی اتفاق کا اظہار کرے گی۔  فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے 4مارچ کو اے پی سی بلا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا فیصلہ اب سینیٹ اور قومی اسمبلی کےاجلاس میں ہی کیا جائیگا۔

مزیدخبریں