یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے ایک لاکھ برس درکار

نیویارک: انٹرنیٹ دنیا کی مایہ ناز آن لائن ویڈیو ویب سائٹ ”یو ٹیوب “ پر ویڈیوز کی تعداد اتنی بڑھ چکی ہے کہ اس کو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ برس کی عمر درکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوٹیوب انجینئر نگ کے نائب صدر کرسٹوس گڈرو نے اپنے آن لائن پیغام کے ذریعے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل سرچ انجن سے وابستہ یوٹیوب کے ذریعے روزانہ صارفین اربوں گھنٹوں پر مشتمل آن لائن ویڈیو سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یو ٹیوب کی یہ بہت بڑی کامیابی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر اربوں گھنٹوں دورانیے پر مشتمل ویڈیوز دکھائی جاتی ہیں۔ یو ٹیوب پر فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر انٹرنیٹ کمپنیوں کی نسبت آن لائن ویڈیوز کی تعداد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ یو ٹیوب پر اربوں گھنٹوں کی ویڈیو دیکھنے کیلئے ایک لاکھ برس کی عمر درکار ہوگی۔