دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف پہلی بار مدمقابل ہو گئیں

دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف پہلی بار مدمقابل ہو گئیں

دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف پہلی بار مدمقابل ہو گئیں

ممبئی: معروف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اداکارہ کی کاسٹ کے لیے کئی اداکاراؤں کا نام لیا جارہا تھا جب کہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا فلم میں کنگ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کے بعد دونوں اداکارائیں پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر نظر آئیں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں جلد ہی شروع کی جائے گی۔