مجھے اپنی افواج پر فخرہے:شاہد آفریدی

مجھے اپنی افواج پر فخرہے:شاہد آفریدی
کیپشن: تصویر بشکریہ فیس بک

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے پاک افواج کی تعریفوں کے پل باند ھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جارحانہ بلے باز ی کی بدولت شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے بوم بوم شاہد آفریدی نے اس اہم موقع پر بھارتیوں کو آگ لگانے والا پیغام جاری کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنی افواج پر فخرہے، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کرتے ہیں،بھارت کی جانب سے جنگی جنون کا پاگل پن ختم ہونا چاہیئے،ہم امن پسند قوم ہے اور اس واحد حل مذاکرات ہیں جس کی دعوت ہمارے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی دی گئی ہے“۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈرکے ہاتھ میں چائے کا کپ نظر آیا اور انتہائی مطمئن نظر آیا جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر طمانچے کے برابر ہے۔


ابھے نندن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے،جنگی قیدی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرا بہت خیال رکھا گیا ہے،اس نے مزید کہا کہ اگر میں بھارت واپس چلا گیا تو بھی میرا بیان تبدیل نہیں ہو گا،ابھے نندن نے مزید کہا کہ ہماری فوج بھی پاک فوج کی طرح رویہ اختیار کرے۔


اس نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد مجھے بہترین طبی امداد دی گئی،پاک فوج کے افسران بہترین لوگ ہیں،ایک کیپٹن نے مجھے لوگوں کے ہجوم سے بھی بچایا،بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتا سکتا،میرا تعلق جنوبی بھارت سے ہے۔