نریندر مودی کا 28 فروری کا منصوبہ ناکام ہوگیا

نریندر مودی کا 28 فروری کا منصوبہ ناکام ہوگیا
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

نئی دہلی : بھارت کے معروف ترین صحافی نے نریندر مودی کے خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنے کے منصوبے سے پردہ اٹھا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی نے گزشتہ روز ایک میڈیا بریفنگ کے دوران بھارتی حکام سے پوچھا تھا کہ " پاکستان نے بھارتی پائلٹ گرفتار کیا ہے تو اسے انہوں نے سب کے سامنے دکھایا ہے تاہم انڈیا نے ابھی تک 300 سے زائد دہشت گردوں کو مارنے کی باتیں کی ہیں لیکن ایک بھی دہشت گرد کی تصویر نہیں دکھائی "۔

بھارتی صحافی کے سوال کے بعد انہیں قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں تاہم انہوں نے آج اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ایک اور اہم بات سے پردہ اٹھا یاہے ۔بھارتی صحافی کا کہناہے کہ دراصل یہ سب کچھ مودی صاحب صرف اور صرف 28 فروری کے لیے کر رہے ہیں ۔

صحافی کا مزید کہناتھا کہ 28 فروری کو مودی پورے بھارت میں آن لائن خطاب کر رہے ہیں ۔ جو کہ ایک لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا آن لائن خطاب ہوگا جس کو بھارت کی ان گنت ریاستوں میں سنا اور دیکھا جا سکے گا"۔

صحافی کا کہناتھا کہ یہ سب کچھ اس لیے ہی کیا جارہاہے تاکہ مودی کو سپورٹ مل سکے ۔

ویڈیو دیکھیں :-