حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

04:45 PM, 28 Feb, 2021

وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مستردکردی ۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں استحکام کی تصدیق کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے ۔ شہبازگل نے کہا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں چھ سے سات روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز دی تھی ۔

یاد رہے کہ کہا جارہا تھا کہ اوگر ا کی طرف سے بیس روپے تک پٹرول کی قیمتوں  میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں