بدین : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ کا دوسرا دن ہے۔عوامی مارچ اپنے دوسرے دن کے سفر کا آغاز ضلع بدین کے شہر ماتلی سے کر رہا رہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق ماتلی میں صبح سویرے ہی میلے کا سماں ہے۔ شہر کو پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور استقبالی بینرز سے سجایا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت عوامی مارچ کا قافلہ ماتلی سے ٹنڈو محمد خان سے ہوتا ہوا حیدر آباد پہنچے گا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ٹنڈو محمد خان اور حیدرآباد میں عوام کے جم غفیر سے خطاب کریں گے۔عوامی مارچ حیدرآباد کے بعد ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا اپنے دوسرے دن کا اختتام مورو میں کرے گا۔ قافلے رات مورو میں ہی رہے گا۔