اسلام آباد کی عدالتوں کو عمران خان کا انتظار 

اسلام آباد کی عدالتوں کو عمران خان کا انتظار 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد کی 4 عدالتیں سابق وزیر اعظم عمران خان کا انتظار کر رہی ہیں۔ عمران خان نے آج صبح 8 بجے عدالتوں میں پیش ہونا تھا لیکن وہ زمان پارک سے ہی 8 بجے کے بعد نکلے ہیں۔ 

عمران خان فارن فنڈنگ ایکٹ کے تحت مقدمے میں بینکنگ کورٹ پیش ہونگے جہاں تمام سائلین کے کیسز ملتوی کرکے عمران خان کا انتظار کیا جا رہا ہے اس کے بعد عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے مقدمے میں انسدادہشگردی عدالت پیش ہونگے ۔

عمران خان کی توشہ خانہ میں فوجداری مقدمے میں ایڈیشنل سیشن کورٹ ایف ایٹ میں بھی پیشی ہے ۔ عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس پولیس کی بھاری نفری تعینات  ہے۔ 

جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑکوں کو خاردار تاریں لگا کر بلاک کیا گیا ہے ۔ جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں