بلوچستان: ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے

بلوچستان: ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے

بلوچستان : ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک لیویز اہلکار شہید اور 6 زخمی ہو گئے۔

 لیویز حکام کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقے جنت والی میں بچھائی گئی بارودی سرنگ میں اس وقت دھماکا ہوا، جب سیکیورٹی کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ خان کاکڑ  کا کہنا ہے کہ  لیویز کا ٹرک بارودی سرنگ سے ٹکرایا اور دھماکے سے اڑ گیا،   دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار  شہیدجبکہ 6  شدید زخمی ہو گئے۔

نصیب اللہ کاکڑ  کے مطابق سیکیورٹی حکام نے  فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچ کر زخمیوں کو  ڈسٹرکٹ ہسپتال  کوہلومنتقل کیا جن میں سے شدید زخمی   اہلکاروں کو بعد میں سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

  

 خیال رہے کہ اس سے قبل  بھی  10 فروری کو کوہلو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 2 افسران شہید ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’قابل اعتبار خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے کوہلو میں 10 فروری کو کارروائی شروع کی گئی تھی تاکہ دہشت گردوں کو آزادانہ کارروائیوں سے روکا جائے‘۔


 

 
 

مصنف کے بارے میں