30 اپریل تک الیکشن کرادیں: عمران خان نے سپریم کورٹ کو تاریخ دیدی 

30 اپریل تک الیکشن کرادیں: عمران خان نے سپریم کورٹ کو تاریخ دیدی 
سورس: File

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی لیگل ٹیم  نے  عمران خان کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی ہے۔  تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن کی مجوزہ تاریخ کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف نے الیکشن کے لئے 25 سے  30 اپریل کی تاریخ تاریخ مقرر کرنے پر اتفاق   کیا ہے۔  تحریک انصاف کے وکیل جماعت کے فیصلے سے سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے ۔ 

 مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری، عامر ڈوگر اور دیگر  دوبارہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں