ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ کا رجحان جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ 
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ڈالر کی کمی سے 1810 ڈالر کی سطح پر آگئی تاہم ملکی سطح پر قیمت میں کمی کے بجائے قیمت میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں