ملک بھر میں سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس/ٹویٹر سروس 12 روز بعد جزوی طور پر بحال

ملک بھر میں سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس/ٹویٹر سروس 12 روز بعد جزوی طور پر بحال

لاہور: پاکستان بھر میں سماجی رابطہ ویب سائٹ ایکس/ٹویٹر سروس 12 روز بعد جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔ 

 سماجی رابطہ ویبسائٹ ایکس/ٹویٹر  کی سروسز کو شزشتہ 12 روز سے مکمل اور جزوی بندش کام سامنا تھا۔ 

X پہلی بار 17 فروری کو اس وقت بند ہوا جب ایک سرکاری اہلکار نے پاکستان کے 8 فروری کے عام انتخابات میں دھاھندلی کا اعتراف کیا۔ اسی دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر سیاسی جماعتوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا، جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔ پولنگ کے دن سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے کوئی وضاحتی بیانآج تک جاری نہیں کیا۔


ذرائع کے مطابق پاکستان میں ایکس کو بلاک کرنے کا فیصلہ پلیٹ فارم کی جانب سے مقامی ضوابط کی عدم تعمیل بالخصوص غیر قانونی مواد کی موجودگی سے نمٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ شناخت شدہ مواد کو ہٹانے کی کچھ کوششوں کے باوجود، ایسے مواد کے صرف ایک حصے سے مؤثر طریقے سے نمٹا گیا ہ، جس کی وجہ سے حکومت نے یہ کارروائی کی۔

مصنف کے بارے میں