پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات12بجے سے ہوگا

11:40 PM, 28 Feb, 2025

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 پیسے کم ہو کر 255.63 روپے ہوگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.31 روپے کمی، نئی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر مقرر۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.53 روپے کمی، نئی قیمت 168.12 روپے فی لیٹر ہوگی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.47 روپے کمی کے بعد 153.34 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا اور یہ اگلے 15 دن تک نافذ العمل رہیں گی۔
 

مزیدخبریں