اسلام آباد: وزارتِ مذہبی امور کے ذرائع نے عازمینِ حج کے لیے پروازوں کے شیڈول کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رواں سال سرکاری حج سکیم کے تحت ہزاروں عازمین کو حجازِ مقدس پہنچانے کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پہلی حج پرواز 18 اپریل کو پاکستان سے روانہ ہوگی۔
حج پروازوں کا آپریشن ملک کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے شروع کیا جائے گا۔ سرکاری حج سکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین کو ان کی پروازوں سے متعلق معلومات بذریعہ ایس ایم ایس اور ویب سائٹ فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ بروقت اپنی تیاری مکمل کر سکیں۔
عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری: حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان، پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
12:10 PM, 28 Feb, 2026