واشنگٹن/تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف باقاعدہ فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ اپنے حالیہ بیان میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایرانی رجیم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے تاکہ امریکی عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے فضا اور سمندر سے ایران کے دارالحکومت تہران پر میزائلوں کی بارش کر دی ہے۔ تہران میں صدارتی محل اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی رہائش گاہ کے قریب 7 میزائل گرے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس آپریشن کا مقصد ایرانی رجیم کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) February 28, 2026