منامہ : مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کی آگ خلیجی ممالک تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ ملک کے اندر بڑے پیمانے پر حملے ہوئے ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق منامہ کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی شدید آوازیں سنی ہیں۔ یہ صورتحال بحرین کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ سلسلہ وار الرٹس کے بعد پیدا ہوئی ہے۔پورے دارالحکومت میں ہنگامی سائرن بجا دیے گئے ہیں جس سے فضا میں شدید تناؤ پایا جاتا ہے۔
حکام نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر قریبی محفوظ مقامات (Safe Locations) پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔بحرین دفاعی لحاظ سے انتہائی حساس ملک ہے کیونکہ یہاں امریکی بحریہ کا پانچواں بیڑا مقیم ہے، جو خطے میں امریکی فوجی طاقت کا سب سے بڑا مرکز ہے۔ ابتدائی خدشات کے مطابق ان حملوں کا ہدف بحرین میں موجود امریکی فوجی تنصیبات ہو سکتی ہیں۔
منامہ میں موجود امریکی عسکری حکام نے اپنے اہلکاروں کو بنکرز میں منتقل ہونے کا حکم دے دیا ہے اور دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آواز، ملک پر حملوں کی سرکاری تصدیق، امریکی پانچویں بحری بیڑے کے مرکز میں ہنگامی سائرن اور الرٹ
02:33 PM, 28 Feb, 2026