پاکستان کی ایران پر حملوں کی شدید مذمت: اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب کو فون، فوری جنگ بندی اور سفارت کاری کا مطالبہ

04:12 PM, 28 Feb, 2026

اسلام آباد : پاکستان نے ایران کے خلاف ہونے والے حالیہ فوجی حملوں کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے ان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں خطے کی انتہائی تشویشناک صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سینیٹر اسحاق ڈار کو فون کیا اور انہیں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور ایران پر ہونے والے حملوں کے اثرات سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے ایران کی خودمختاری کے خلاف ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ پاکستان نے دونوں ممالک اور خطے کے دیگر فریقین پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کو روکیں تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

مزیدخبریں