ٹی20ورلڈکپ2026: سری لنکا کاپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

06:16 PM, 28 Feb, 2026

کینڈی: آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ کینڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔

سری لنکن کپتان نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو آج سری لنکا کو کم از کم 65 رنز سے شکست دینا ہوگی۔

اگر سری لنکا پہلے بیٹنگ کرتی تو پاکستان کو مقررہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کرنا ہوتا تاکہ وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا سکے۔

واضح رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جبکہ سری لنکا اب دوڑ سے باہر ہو چکا ہے۔
 
 
 

مزیدخبریں