اسرائیلی حملوں میں ایران کے اعلیٰ فوجی رہنماؤں کی ہلاکت کی اطلاعات: خبرایجنسی

07:45 PM, 28 Feb, 2026

تہران: ایران پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں ایرانی وزیر دفاع امیر نصیر زادہ اور ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد پاکپور کی ہلاکت کے دعوے سامنے آئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ معلومات دو ذرائع جو اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے باخبر ہیں اور ایک علاقائی ذریعے نے فراہم کی ہیں۔ تاہم ابھی تک اس حوالے سے سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں میں کئی سینئر ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈرز اور سیاسی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ایران نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے "آپریشن وعدہ صادق 4" کا نام دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جن میں بحرین میں تعینات امریکی بحریہ کا ففتھ فلیٹ بھی شامل ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، حملے بحرین، قطر اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی اڈوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوجی مراکز پر بھی کیے گئے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکی فوج اور “صہیونی حکومت” کے خلاف کی جا رہی ہے اور اس کے تحت خطے میں دشمن کے اہم اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ ایران کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملے جاری رہیں گے۔

 
 

مزیدخبریں