کرپشن کیس، شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری معطل

01:27 PM, 28 Jan, 2017

کراچی: احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اور دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران انعام اکبر، سید منیر، منیر الطاف میمن سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا جن ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم نہیں کی گئیں انھیں فراہم کی جائیں۔

شرجیل میمن کے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی معطل کر دی۔ شرجیل میمن کی ضمانت میں توسیع سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی نقول جمع کرا دی۔ سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کی تھی۔ احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 11 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں