مودی کی پاکستان مخالف سازش ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگئی ۔۔!!

06:22 PM, 28 Jan, 2017

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی روایتی ہٹ دھرمی بر قرار،  انتخابات میں برتری حاصل کرنے کیلئے آبی دہشت گردی کی دھمکی دے دی۔

نریندر مودی نے بھارتی پنجاب کے کسانوں سے پاکستان جانے والے پانی کی فراہمی کے جھوٹے وعدے دہرائے۔
جالندھر شہر میں جلسے سے خطاب کر تے ہوئے ہوئے نریندرمودی نے ایک بار آبی جارحیت کی گیدڑ بھبکیاں لگائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھائیو اور بہنوں بھارتی کسانوں کو پانی ملنا چاہیے اور اسی لئے ہم نے بہت بڑا ہمت کا فیصلہ کیا ہے کہ سندھو ندی کا پانی جس پر ہمارا حق ہے ، جو پانی پاکستان میں چلا جاتا ہے ۔ ہندوستان کے حق کا پانی ہم لیں گے اور پنجاب کی دھرتی کو وہ پانی دیں گے ۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم نے اپوزیشن جماعت کانگریس کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں