واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما دور کی زیادہ تر امیگریشن پالیسیاں ختم کرتے ہوئے بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل کو بھی دوبارہ قیدیوں کے لئے کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکال دیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک اپنے جرائم پیشہ افراد کو واپس لیں، جنوبی سرحدوں پر بحران کا سامنا ہے، جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکال دیں گے۔