کراچی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ

Karachi Test: Pakistan team scored 378 runs in the first innings
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: شہر قائد کے نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقا کیخلاف کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ پاکستان کی میچ پر مضبوط گرفت ہے۔ پاکستانی اننگز کی خاص بات فواد عالم کی بلے بازی تھی جنہوں نے 109 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔

تفصیل کے مطابق کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ پہلی اننگز میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فواد عالم نے 9 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے۔

پاکستانی ٹیم کے دیگر بلے بازوں میں فہیم اشرف 64، اظہر علی 51 اور یاسر شاہ 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور کیگسو ربادا نے 3، 3 جبکہ اینرچ اور لنگی نگدی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط ہے۔ قومی ٹیم نے میچ کی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کیخلاف 158 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔