بلاول بھٹو جلد ملک کے پہلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، طلبہ انہیں اپنا آئیڈیل بنائیں: گورنر پنجاب

02:41 PM, 28 Jan, 2026

سرگودھا: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں اور وہ جلد ملک کے پہلے نوجوان وزیراعظم بن کر قیادت سنبھالیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے 12ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر پنجاب نے کامیاب طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ کے ساتھ مثبت رویہ اپنائیں تاکہ وہ یکسوئی سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ سردار سلیم حیدر نے تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کے کلچر اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزیدخبریں