"مجھے پاکستان میں اتنی سردی کا اندازہ نہیں تھا"؛ مچل مارش کا دورہ پاکستان پر دلچسپ تبصرہ

02:49 PM, 28 Jan, 2026

لاہور: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پاکستان آمد پر جہاں سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا، وہاں پاکستان کے موسم اور فاسٹ باؤلنگ کی تاریخ کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سیریز کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا۔
مچل مارش نے پاکستان میں سردی کی شدت پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا     "مجھے بالکل اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں اتنی سردی ہوگی، میں تو اپنے ساتھ سردی کے مناسب کپڑے بھی نہیں لے کر آیا۔آسٹریلوی کپتان نے پاکستان کے کرکٹ ٹیلنٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ باؤلنگ میں ایک روشن تاریخ رہی ہے اور یہاں کے باؤلرز ہمیشہ سے حریف ٹیموں کے لیے چیلنج رہے ہیں۔مچل مارش نے سیریز کو دونوں ممالک کے لیے کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا     یہ دورہ آئندہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔    دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا بہترین موقع ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ     ہم پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور ایک اچھی کرکٹ کی توقع رکھتے ہیں۔

مزیدخبریں