اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی اور گمراہ کن الزامات لگانے کے کیس میں سخت کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سینئر سول جج عباس شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے ونگ این سی سی آئی اے (NCCIA) نے وزیر اعلیٰ کے خلاف پیکا ایکٹ (PECA) کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ریاستی اداروں کے خلاف منظم طریقے سے گمراہ کن مہم چلائی۔ عدالت نے پولیس اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے ہر صورت عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔
اسلام آباد عدالت کا بڑا حکم: وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
05:16 PM, 28 Jan, 2026