دبئی : صدر مملکت آصف علی زرداری نے دبئی میں متحدہ عرب امارات (UAE) کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو ایک نئی سٹریٹجک شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود دیرینہ برادرانہ تعلقات کو ٹھوس معاشی نتائج میں تبدیل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں مستقبل کے حوالے سے چند اہم شعبوں کی نشاندہی کی گئی جہاں یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے۔
صدر آصف زرداری نے یو اے ای کی قیادت کو پاکستان کی معاشی ترقی میں مسلسل تعاون پر سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، جسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد کی ملاقات: معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز
09:10 PM, 28 Jan, 2026