ریسکیو 1122 کا بڑا سرچ آپریشن,داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع فیک ثابت

10:38 PM, 28 Jan, 2026

لاہور: داتا دربار کے قریب ماں اور بیٹی کے مبینہ طور پر ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا، تاہم بعد ازاں یہ اطلاع غلط ثابت ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی اسپیشلائزڈ ٹیمیں  چند ہی منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی فوری طور پر موقع پر موجود رہی۔ جان بچانے کے مقدس جذبے کے تحت علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی تھی، تکنیکی طور پر اس میں کسی انسان کا ڈوبنا ممکن نہیں۔ سیوریج لائن اور اطراف کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کے حادثے کے شواہد نہیں ملے۔

کافی تگ و دو کے بعد ماں اور بیٹی کے ڈوبنے کی اطلاع کو فیک قرار دے دیا گیا۔ لاہور انتظامیہ کے مطابق واقعے کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی کو شہریوں نے سراہا، جبکہ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی نمبرز پر کال کرنے سے قبل درست اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کریں تاکہ قیمتی وسائل کا ضیاع نہ ہو۔

مزیدخبریں