مولانا فضل الرحمان فساد اور انتشار پھیلانے کے بجائے تبلیغ کریں ، فردوس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان فساد اور انتشار پھیلانے کے بجائے تبلیغ کریں ، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: Govt Of pakistan Twitter Account

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں۔

 

تفصیلات کے مطابق،معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت پر خود کش حملہ کرنے کی بجائے حجرے کا رخ کریں، سڑکوں پر فساد اور انتشار پھیلانے کی بجائے تبلیغ برائے اصلاح کا فریضہ سرانجام دیں۔

 

معاون خصوصی نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں اپنی شکست فاش اور سیاسی محرومی کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی سازش کی بجائے ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے الیکشن ہارے۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کیلئے بے تاب اس لئے ہیں کیونکہ 88ء کے بعد پہلی مرتبہ ایوان سے باہر ہیں۔