طالبان نے معروف کامیڈین کو قتل کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی

طالبان نے معروف کامیڈین کو قتل کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: file photo

کابل : طالبان نے  افغانستان کے معروف کامیڈین کو تشدد کے بعد قتل کردیا ، طالبان کی طرف سے واقعہ کی تردید کردی گئی ہے ۔ 

نیونیوز کے مطابق   مشہور افغان مزاحیہ اداکار نذر محمد المعروف ’خاشا زوان‘ کو مبینہ طور پر طالبان نے اغوا کے بعد بدترین  تشدد کا نشانہ بناکر قتل کر دیا تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔

 قندھار کے کامیڈین خاشازوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، اُن کے اہل خانہ نے قتل کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا ہے تاہم طالبان نے اداکار کے قتل میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

 جنگ زدہ صوبے قندھار میں طالبان نے اکثر علاقوں میں جھڑپوں کے بعد کنٹرول حاصل کرلیا اور اسی دوران مزاحیہ اداکار نذر محمد کو جمعرات کے روز سادہ لباس میں ملبوس مسلح افراد نے اغوا کیا اور منگل کو ان کی لاش مل گئی۔

a4c02d44a885927f06372739925e2088

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد نے اداکار کے ہاتھ پشت پر باندھ کر گاڑی میں بٹھایا ہوا ہے اور منہ پر تھپڑ مار رہے ہیں۔ تھپڑ مارنے والا شخص اداکار کو مغلظات بھی بک رہا ہے۔

 ٹویٹر پر صارفین نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ جنگ زدہ قوم کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے کامیڈین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا جس نے مرنے سے کچھ دیر پہلے اپنے قاتلوں کو بھی ہنسانے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں ترجمان طالبان ڈاکٹر نعیم نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ طالبان کی فتح سے خوف زدہ ذہنوں نے خود ساختہ اور گمراہ کن تصاویر، ویڈیوز اور جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردی ہیں جن کا طالبان سے کچھ لینا دینا نہیں۔